Urdu

اس رازداری کی پالیسی کا اطلاق WA Notify (WA اطلاع) پر ہوتا ہے جو کہ ریاست واشنگٹن کی سرکاری سامنا ہونے کی اطلاعات کی ٹیکنالوجی ہے۔ WA Notify کو ریاست واشنگٹن کے Department of Health (DOH، محکمۂ صحت) کی نگرانی اور منظوری کے تحت بنایا گیا ہے۔

ہم کیا معلومات اکٹھی اور استعمال کرتے ہیں؟

WA Notify میں درج ذیل ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکتا ہے:

  • WA Notify کو ڈاؤنلوڈ یا فعال کرنا۔
  • سامنا ہونے کی اطلاع موصول کرنا۔
  • تصدیقی کوڈ یا تصدیقی لنک جمع کروانا۔
  • دوسروں کو اطلاع دینے کا فیصلہ کرنے والے مثبت ٹیسٹ والے صارفین کے لئے بےترتیب کوڈ اپلوڈ کرنا۔

ریاست واشنگٹن Department of Health (DOH، محکمۂ صحت) درج بالا واقعات کی معلومات کو یہ سمجھنے کے لئے استعمال کرتا ہے کہ WA Notify کو کیسے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ڈیٹا کو DOH، صحت عامہ کے اداروں یا صحت کے مجاز عہدیداران کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔ اسے اعداد و شمار پر مبنی یا سائنسی تحقیقاتی مقصد کے لئے مجموعی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس معلومات میں کوئی ذاتی یا مقام کی معلومات شامل نہیں، نہ ہی اسے کسی WA Notify صارف کی شناخت کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

گوگل اور ایپل کے ارادے سے ہم آہنگ رکھنے کے لئے WA Notify کو صارفین کی رازداری کو اولین ترجیح کے طور پر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ WA Notify درج ذیل ڈیٹا کے عناصر تیار کرتا ہے، جن میں ایسا ڈیٹا شامل نہیں ہوتا جو آپ کی شناخت کر سکے:

گمنام کوڈز

  • جب WA Notify کے صارفین ایک دوسرے کے نزدیک ہوتے ہیں تو ان کے اسمارٹ فونز میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے بےترتیب کوڈز کا تبادلہ ہوتا ہے۔
  • گمنام کوڈز کی تیاری اور انہیں محفوظ رکھنے کا کام آپ کا اسمارٹ فون کرتا ہے، نہ کہ WA Notify۔
  • گمنام کوڈز کے استعمال کا واحد مقصد یہ ہے کہ WA Notify اور آپ کا اسمارٹ فون کووڈ-19 سے ممکنہ سامنا ہونے کی جانچ کر سکیں۔
  • گمنام کوڈز کو زیادہ سے زیادہ 14 دن تک محفوظ رکھا جاتا ہے۔

تصدیقی کوڈز اور لنکس

  • اگر آپ کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آ جائے اور آپ کی مقامی صحت عامہ کی اتھارٹی میں سے کوئی آپ سے رابطہ کرے تو وہ آپ سے پوچھیں گے کہ کیا آپ WA Notify استعمال کرتے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو وہ آپ کو WA Notify میں درج کرنے کے لئے تصدیقی کوڈ یا لنک فراہم کریں گے۔
  • DOH ہر اس شخص کو تصدیقی کوڈ کے ساتھ پاپ اپ نوٹیفیکیشن اور/یا ٹیکسٹ میسج بھیجتا ہے جس کا کووڈ-19 ٹیسٹ حال ہی میں مثبت آیا ہو، تاکہ WA Notify کے صارفین تیز اور گمنام طریقے سے دیگر صارفین کو ممکنہ طور پر سامنا ہونے کی اطلاع دے سکیں۔
    • نوٹیفیکیشن پر ٹیپ کرنے یا تصدیقی لنک پر کلک کرنے سے آپ کے بےترتیب کوڈ شیئر ہو جاتے ہیں تاکہ آپ کے نزدیک رہنے والے دیگر WA Notify صارفین کو گمنام اطلاع دی جائے کہ ان کا ممکنہ طور پر سامنا ہوا ہے۔
    • DOH ہر اس شخص کو تصدیقی لنک کے ساتھ ٹیکسٹ میسج بھیجتا ہے جس کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہو، کیوں کہ ہمیں معلوم نہیں کہ کون WA Notify استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ WA Notify استعمال نہیں کرتے تو آپ اس ٹیکسٹ کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔
    • آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ دیگر WA Notify صارفین کو گمنام اطلاع دینے کے لئے نوٹیفیکیشن پر ٹیپ کرنا یا تصدیقی لنک پر کلک کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

استعمال کے ریکارڈز

  • تقریباً ہر ایپ یا انٹرنیٹ سروس کی طرح جب آپ WA Notify استعمال کرتے ہیں تو خودکار ریکارڈز تیار کیے جاتے ہیں۔ ان ریکارڈز میں آپ کے اسمارٹ فون کے متعلق کچھ معلومات شامل ہوتی ہیں۔ ہم اس معلومات کو استعمال کرتے ہوئے WA Notify کے مسائل تلاش اور حل کرتے ہیں۔
  • ان اندراجات میں بےترتیب کوڈز یا تصدیقی لنکس یا کوڈز شامل نہیں ہوتے اور انہیں کسی بھی قسم کے کوڈ کو آپ سے یا آپ کے اسمارٹ فون سے منسلک کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
  • ان ریکارڈز کو ان کی تخلیق کے 14 دنوں بعد خودکار طریقے سے ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔

تجزیاتی ڈیٹا

  • اگر آپ اضافی تجزیات کو فعال کرنے کا فیصلہ کریں تو ایپ میں بہتری لانے کے لئے DOH کے ساتھ مجموعی ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔
  • اس ڈیٹا میں اس متعلق اعداد و شمار شامل ہوتے ہیں کہ ایپ کو کیسے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس میں کوئی ایسی معلومات شامل نہیں ہوتی جسے آپ کی شناخت کے لئے استعمال کیا جا سکے۔
  • آپ ایپ میں تجزیاتی اشتراک کو بند کر کے اس ڈیٹا کا اشتراک نہ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

WA Notify کو ایسے تیار کیا گیا ہے کہ یہ آپ کے اسمارٹ فون سے مقام کا کوئی ڈیٹا نہ لے یا ایسی کسی معلومات کا اشتراک نہ کرے جو آپ یا آپ کے اسمارٹ فون کو گمنام کوڈز یا توثیقی کوڈز سے منسلک کرتی ہو۔

جب آپ تصدیقی کوڈ کی درخواست کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے:

WA Notify کے جن صارفین کا کاؤنٹر سے لیا گيا اور گھر پر کیا جانے والا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آ جائے، وہ دیگر WA Notify صارفین کو ممکنہ سامنے کی اطلاع دینے کے لئے WA Notify میں تصدیقی کوڈ کی درخواست کر سکتے ہیں۔ تصدیقی کوڈ وصول کرنے کے لئے WA Notify کے صارفین کو اپنے مثبت ٹیسٹ کے نتیجے کی تاریخ اور موبائل فون نمبر درج کرنا ہو گا۔ ضروری ہے کہ جس ڈیوائس سے کوڈ کی درخواست کی گئی تھی، اسے ہی تصدیقی کوڈ درج کرنے یا تصدیقی لنک پر کلک کرنے کے لئے استعمال کیا جائے، تاکہ دیگر WA Notify صارفین کو گمنام طریقے سے ممکنہ سامنا ہونے کی اطلاع دی جا سکے۔

ایک ہی ٹیسٹ کے نتیجے کی بار بار اطلاعات آنے سے بچنے کے لئے WA Notify کوڈ کی درخواست کرنے کے لئے استعمال ہونے والا فون نمبر کریپٹوگرافک طریقے سے عارضی طور پر 90 دن تک محفوظ رکھتا ہے۔ اس معلومات میں کوئی ذاتی یا مقام کی معلومات شامل نہیں ہوں گی، نہ ہی اسے کسی WA Notify صارف کی شناخت کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

ہم معلومات کا اشتراک کب کرتے ہیں؟

ہم اپنی مرضی سے آپ کی کوئی معلومات جمع یا کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے، ماسوائے یہ کہ آپ تصدیقی کوڈ درج کرنے یا تصدیقی لنک پر کلک کرنے کا فیصلہ کریں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو WA Notify آپ کے اسمارٹ فون کے نزدیک آنے والے دیگر اسمارٹ فونز سے آپ کے گمنام کوڈز کا اشتراک کرے گا۔ کوئی ایسا شخص تصدیقی کوڈ یا لنک کا آپ سے تعلق قائم نہیں کر سکتا جسے آپ کے اسمارٹ فون تک رسائی حاصل نہ ہو۔ WA Notify میں جمع اور استعمال کی جانے والی معلومات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے براہ کرم اس صفحے کے اوپر ہم کون سی معلومات جمع اور استعمال کرتے ہیں کا سیکشن ملاحظہ کریں۔

ہم آپ کی معلومات کا تحفظ کیسے کرتے ہیں؟

WA Notify گوگل اور ایپل کا سامنا ہونے کی اطلاعات کا فریم ورک استعمال کرتے ہوئے بےترتیب کوڈز کی حفاظت کرتا ہے، جس میں انہیں انکرپٹ اور منتقل کرنے کے لئے انتہائی مخصوص تقاضے شامل ہوتے ہیں۔ WA Notify آپ کے گمنام کوڈز تیار یا محفوظ نہیں کرتا – یہ کام آپ کا اسمارٹ فون کرتا ہے۔

اپنی معلومات پر آپ کا اختیار

چونکہ آپ کے اسمارٹ فون تک رسائی کے بغیر تصدیقی کوڈز اور ایپلیکیشن کے اندراجات کو آپ سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، DOH کے پاس اس معلومات تک رسائی کا کوئی طریقہ موجود نہیں۔ اس وجہ سے آپ کی درخواست پر DOH محفوظ طریقے سے آپ کو یہ معلومات فراہم یا اسے ڈیلیٹ نہیں کر سکتا۔ آپ WA Notify کے استعمال پر اختیار رکھتے ہیں۔ آپ جب چاہیں تب اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے اپنی سامنا ہونے کی اطلاعات بند کر سکتے ہیں یا اپنے اسمارٹ فون میں محفوظ سامنا ہونے کے ریکارڈز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ مزید براں، آپ کسی بھی وقت WA Notify کو ان انسٹال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ایسا کیا تو تمام محفوظ کردہ گمنام کوڈز ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔